Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے تماشائیوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دل جیت لیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ ...
شائع 18 مارچ 2022 09:14am

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ نے پاکستان سمیت مہمان کھلاڑیوں کا بھی دل جیت لیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹس شیئر کی گئیں جس میں ایک بات یکساں تھی اور وہ تماشائیوں کی تعریف تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’کراچی کے شاندار تماشائیوں کی وجہ سے پانچ دن شاندار رہے، جیت اچھی ہوتی ہے لیکن پاکستان اور کپتان بابر اعظم نے جو عزم دکھایا وہ بہت اچھا تھا، پُرامید ہیں کہ لاہور میں ٹیسٹ جیت جائیں۔‘

مارنوس لابوشین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بابر اعظم نے متاثر کُن اننگز کھیلی، شکریہ کراچی۔

کپتان پیٹ کمنز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ'کراچی میں 5 دن بہترین گزرے'۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ بچانے کا سہرا عوام کے سر ہے، کراچی کراؤڈ نے گراؤنڈ میں ہمیں بہت ہمت دی۔

karachi

David Warner

test match

cricket fans

Pat Cummins

MARNUS LABUSCHAGNE

PAK VS AUS