Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو...
شائع 17 مارچ 2022 07:38pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت پر اسمبلی ارکان کے ووٹوں کی "خرید و فروخت" کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے "جمہوریت کے خلاف سازش" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو سندھ ہاؤس میں نہیں بھیج رہے ہیں کیونکہ وہ (پی ٹی آئی کے منحرف قانون ساز) پیسے کے لالچ کی وجہ سے سندھ ہاؤس گئے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ معاملہ اسمبلی ممبرز اور ان کے حلقوں کے درمیان تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو پیسے کی طرف راغب کیا گیا،اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ وہ "بے نقاب" ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جا سکتا ہے جبکہ حکومت نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر 21، 22 اور 23 مارچ کو دارالحکومت میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد

PTI govt

Sheikh Rasheed Media Talk