Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں...
شائع 17 مارچ 2022 06:29pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ایک "بڑی کارروائی" کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر ایم این ایز کے ووٹ خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مارکیٹیں لگائی جا رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بھاری رقوم منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو وہاں رکھنے کیلئے اس کے باہر پولیس تعینات کی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سندھ ہاؤس پر چھاپہ مارنے کا ارادہ رکھتی ہے تو فواد نے کہا کہ وہ چھاپے کے بارے میں نہیں جانتے لیکن سخت کارروائی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "کیاآپ کا مطلب تلاش سے ہے"؟ ہم [ان] 12 اراکین کو جانتے ہیں۔"

fawad chaudhry

PTI govt

no trust move

Sindh House Islamabad