پیپلزپارٹی ایم این ایز کو تحفظ فراہم کرے گی: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اور پی ڈی ایم ان اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کو تحفظ فراہم کرے گی جنہیں تشدد اور گرفتاری کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایم این ایز کی زندگی، آزادی اور خاندانوں کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اس فاشسٹ حکومت کے خلاف اپنے تحفظ کیلئے کوئی بھی طریقہ اختیار کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ "پی پی اور پی ڈی ایم ان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،اب ہم اپنے تمام کارڈ نہیں دکھائیں گے۔
دوسری جانب منگل کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ او آئی سی اجلاس کی وجہ سے اپوزیشن کا لانگ مارچ 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کی شام تک وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو جائے گا۔
Comments are closed on this story.