Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سندھ ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے: پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں سندھ...
شائع 17 مارچ 2022 04:46pm
Photo: The News
Photo: The News

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ایم این ایز عبدالقادر پٹیل، عبدالقادر مندوخیل، عابد حسین بھیو، جاوید شاہ جیلانی، احسان مزاری، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے جمعرات کی صبح ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ "[وزیراعظم] عمران خان دہشت گردی کرنے پر تلا ہوا ہے" اور سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسی معلومات تھیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس "حملے" کی منصوبہ بندی کر رہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر سندھ ہاؤس کی سہولیات یا ان کے اراکین کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی اور یہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ انہیں سندھ ہاؤس میں رہائش فراہم کی جائے کیونکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پولیس کی جانب سے انصار الاسلام کے ارکان کو منتشر کرنے کیلئے کیے گئے آپریشن کے بعد وہ پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے تھے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے سندھ پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ ان کا قانونی اور آئینی حق ہے کیونکہ اسلام آباد پولیس نے "غیر قانونی طور پر چھاپے مارے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تاہم جمعرات کی سہ پہر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر کوئی کارروائی کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ابھی کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ "سندھ ہاؤس میں کچھ لوگ موجود ہیں، انہوں نے 300-400 پولیس والوں کو بلایا ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں، ابھی بہت دن باقی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اس سے قبل پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران سندھ ہاؤس میں کچھ اسمبلی ارکان کے قیام کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایم این ایز کو وہاں رکھا گیا تھا کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے پہلے انہیں اغوا کیا جا سکتا ہے۔

شازیہ مری نے وزیر اعظم کی "جعلی خبروں" کی بھی تردید کی تھی کہ پی ٹی آئی کے منحرف افراد کو سندھ ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

PPP

Prime Minister

no trust move

Sindh House Islamabad