Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شلپا شیٹی کی والدہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نےغیرحاضرسونندا شیٹی (والدہ ) کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
شائع 17 مارچ 2022 02:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممبئی کی مقامی عدالت نے فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اندھیری آر آر خان نے رواں ہفتے کے شروعات میں شلپا شیٹی،ان کی بہن اداکارہ شمیتا سمیت والدہ کو قرض کی واپسی کیلئے عدالت نے طلب کیا تھا۔

تاہم شلپا شیٹی کو ایک تاجر کی جانب سے دائردھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کیا تھا۔

اس کے علاوہ ان کی فیملی نے طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیے تھے جہاں سیشن جج نے شلپا اور شمیتا کیخلاف قانونی کارروائی روکنے کا حکم دیا جبکہ ان کی والدہ کو رعایت نہیں دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے قراردیا کہ آنجہانی سریندرشیٹی (شلپا کے والد) اورسنندا (والدہ ) ​​فرم میں شراکت دار ظاہر کیا جبکہ ایسی کوئی دستاویزات نہیں جن سے ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی شراکت دار تھیں۔

مزید براں عدالت نےغیرحاضرسونندا شیٹی (والدہ ) کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تاہم کیس میں شکایت کنندہ تاجر پرہاد امرا کے ایڈووکیٹ زین شراف کا کہنا تھا کہ سریندر شیٹی نے 2015 میں رقم ادھار لی تھی جس کو جنوری 2017 تک واپس کرنا تھا جو تاحال ادا نہیں کی گئی۔

Indian Court

Bollywood actor