Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ٹیسٹ :بابر اعظم نے کئی بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی...
شائع 17 مارچ 2022 09:39am

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیئے، بابر نے اس میچ میں دنیا کے کئی بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1995 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل بیون کانگڈن 176، ڈان بریڈ میں 173، رکی پونٹنگ 156، گریم اسمتھ 154، برائن لارا 153اور ویرات کوہلی 141 کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

اس ٹیسٹ میں بابر اعظم نے سب سے زیادہ گیندیں کھیلیں، سب سے زیادہ دیر 607 منٹ وکٹ پر ٹھہرے، 196 رن بنائے، عبداللہ شفیق کے ساتھ 520 گیندیں کھیلنے کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بنایا۔

babar azam

karachi

Record

test match

PAK VS AUS