Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگلے پانچ سالوں کیلئے قومی حکومت بننی چاہیے: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز ...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 09:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی حکومت بنانے کا خیال پیش کیا جس میں پی ٹی آئی کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ "قومی حکومت پی ٹی آئی کے بغیر اگلے پانچ سالوں کیلئے بننی چاہیے۔"

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ جو نئی قیادت اقتدار میں آئے گی اسے پوری لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ ایک معیار قائم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں، حکومت ووٹنگ کے دوران حمایت کرنے پر اپنے اتحادیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو تسلی دینے کی کوشش کر رہی ہے اور ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

shahbaz sharif

no trust move