Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی 11نئی انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشن کی منظوری

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 11 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔
شائع 16 مارچ 2022 02:50pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 11نئی انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 11 انکوائریزکی منظوری دی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشنزکی انتظامیہ،پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکویڈ یشن ، سابق سینئرجنرل منیجر پاکستان ریلویز انجم پرویز اور دیگر،وزرات ہاؤسنگ کے افسران واہلکارون کخلایف انکوائری کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات ہری پور، محکمہ آبپاشی لاڑکانہ ،شہید بے نظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت دیگر کخلا ف انکوائریز کی منظوری دی گئی ۔

نیب نے 02 انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی جن میں سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی اورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ڈی آئی خان شامل ہیں ۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نےکہا کہ بڑی مچھلیوں کخلالف میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے ۔

اسلام آباد

inquiries

Chairman NAB

Justice (Retd) Javed Iqbal