Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 08:41pm

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وفاقی وزیراسد عمر نے ملک بھر میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وباء میں کمی کا آٹھواں ہفتے ہے ، کیسز کی مثبت شرح بھی نیچے آگئی، انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد بھی میں کمی آرہی ہے، 87 فیصد ایک خوراک جبکہ 70 فیصد مکمل ویکسین کروا چکے ہیں اس لئے ملک بھر سے تمام پابندیاں اٹھا رہے ہیں ۔

این سی او سی کے سربراہ نے کہاکہ کورونا وبا ءابهى ختم نہیں ہوئى ، ختم ہونے کے مراحل میں ہے،اين سى او سى کے احکامات اورہدايت پرعمل جاری رکھیں ، ویکسی نیشن کی پابندی تاحال جاری رہے گی،ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا ءمیں کچھ اضافہ ہو لیکن ہم دوبارہ بھی اقدامات کرسکتے ہیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا وباءسے نکل کر معمول کی زندگی کی طرف جانا ہے اس لئے کورونا وائرس میں کمی کے باعث تمام پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، شادی تقریبات، مارکیٹس پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی ۔

اسد عمر نے کورونا وباء کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیاگیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی پلیٹ فارم سے سب نے مل کر فیصلے کئے اور صوبائی حکومتوں اور عملے نے بہت اہم کردار کیا جبکہ آپریشنل معاملات میں پاک فوج نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہاکہ پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں، عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کابھی شکریہ اداکرناچاہتاہوں۔

دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکیسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کورونا کیسزکی یومیہ بنیادوں پر نگرانی کررہے ہیں، صورتحال بگڑنے پر پابندیوں کا دوبارہ اطلاق بھِی کیا جا سکتا ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Dr Faisal Sultan

Asad Umer