Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیردفاع پرویزخٹک نے مسلم لیگ (ق) سے متعلق خبر کی تردید کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوروزیر دفاع پرویز خٹک...
شائع 16 مارچ 2022 12:39pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوروزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مؤنس الہیٰ نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں کہا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتی ہے تو بن جائے لیکن 5 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ نے تحریر کیا کہ پرویز خٹک سے رابطہ ہے اور ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، اس ویڈیو پر خود پرویز خٹک وضاحت پیش کریں۔

دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق)کے حوالے سے چلنے والی خبر سے متعلق سختی سے تردید کردی۔

پرویز خٹک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ایسا کوئی بیان میڈیا پرجاری نہیں کیا، میڈیا پر چلنے والی خبرمن گھڑت اور بے بنیاد ہے، مسلم لیگ (ق)ہماری اتحادی ہے، اور رہے گی، اس جماعت نے ہر مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا، اب بھی چوہدری برادران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

پرویزخٹک کے ٹوئٹ پر (ق)لیگ کے رہنماء مونس الہی نے بھی شکریہ کا ٹوئٹ داغ دیا۔

اسلام آباد

Defence Minister

Pervez Khattak