Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمبرز سے متعلق اپوزیشن کا دعویٰ حقیقت پرمبنی نہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے دعویٰ کی ...
شائع 16 مارچ 2022 11:52am

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے دعویٰ کی نفی کرتےہوئے کہا کہ نمبرزسے متعلق اپوزیشن کا دعویٰ حقیقت پرمبنی نہیں، کیا (ق)لیگ والے نہیں جانتے2018میں ان کے راستے میں کتنے کانٹے بچھائےتھے؟ ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن کے نمبرز سے متعلق دعوی حقیقت پرمبنی نہیں ، اگر ایسا ہوتا تو انہیں اتنی تگ ودو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارااتحادیوں کے ساتھ ساڑھے 3سال کا تعلق ہے، اپوزیشن ملک کو سنوارنے کیلئے مشترکہ کاوش میں رکاوٹیں کھڑی کرتی آئی ہے، آج اگر نون لیگ، ق لیگ کو پیشکش کررہی ہے تو کیا (ق) لیگ والے نہیں جانتے کہ 2018 انتخابات میں (ق)لیگ کے راستے میں کتنے کانٹے بچھائےتھے؟ کیا ایم کیو ایم نہیں جانتے پیپلزپارٹی نے سندھ میں ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وقتی ملاقاتوں کی بنیاد پر صورتحال کا درست تجزیہ نہیں کیا جا سکتا، جب ہم صورتحال کو تسلسل کے زاویے سےدیکھتے ہیں تو اطمینان ہوتا ہے۔

foreign minister

opposition

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد