Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آرڈیننس کخلاتف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 02:51pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈینسں 2021 کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آرڈیننس کخلاتف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نئے آرڈیننس کے تحت نہیں ہوسکتے، سابق یو سی چیئرمین سردار مہتاب ، سی ڈی اے مزدور یونین، سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

درخواست گزاروں نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈی نینس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

IHC

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani