آپ اپنے بچوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، سنی لیون
بھارتی اداکارہ سنی لیون کا ماننا ہے کہ زندگی سے تمام منفی عناصر کو ختم کرنے کا اہم ذریعہ ابلاغ ہے کیونکہ بات چیت ذہنوں سے بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرسکتی ہے۔
بھارتی شوبر ویب سائٹ پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ماڈل سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو بعض میڈیا رپورٹس سے کیسے بچانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جس سے انہیں تکلیف ہو سکتی ہے، جس پر اس نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں بات چیت شاید سب سے اچھی چیز ہے۔"
سنی لیون نے کہا کہ "مجھے امید اور دعا کرنی ہے کہ اگر ایسا کچھ میرے بارے میں یا یہاں تک کہ ڈینیل کے بارے میں بھی ذکر کیا جائے، جس کا مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا، اگر میں یہ نہ سوچوں کہ ایسا نہیں ہوگا، تو میں پاگل ہو جاؤں گی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ بات چیت بہترین ذریعہ ثابت ہو گی،"
انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسئلے کا ایک منفرد حل درکار ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کے بچوں کی خوشی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ نے کہا کہ "ہر صورتحال ہر منظر نامہ مختلف ہے اور ہم اسے کیسے ہینڈل کرتے ہیں، ہمیں اس کا پتہ لگانا پڑے گا، جیسے ہی یہ آئے گا۔"
سنی لیون نے کہا کہ "زیادہ تر چیزیں جو میں بچوں کے ساتھ کرتی ہوں وہ بہت زیادہ بات چیت کرنا ہے جبکہ میں اپنے بچوں سے بہت بات کرتی ہوں اور میں انہیں بہت سی معلومات بھی دیتی ہوں، اور انہیں سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمانداری میرے خیال میں بہترین پالیسی ہے، کیونکہ آپ اپنے بچوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، وہ حقیقت کا پتہ لگانے جا رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی نے اپنے تین بچوں، بیٹی نشا، اور جڑواں بچوں اشر اور نوح کی ماں کا کردار بھی ہیں۔
Comments are closed on this story.