روس یوکرین تنازع پر شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اسی تناظر میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جنگ سے متعلق ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
وڈیو میں شارخ خان اپنی وڈیو میں جنگ کے سبب پیش آنے والے نتائج کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’صرف مرنے والے جنگ کا خاتمہ دیکھتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ جنگ کب ختم ہونے والی ہے‘۔
شارخ خان نے مزید کہا کہ’جنگ صرف ان لوگوں کیلئے ختم ہوتی ہے جو مرچکے ہیں‘۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ’لہٰذا جنگ میں انتہاکی فضولیت ہے جبکہ جنگ میں بہت دکھ ملتا ہے، جنگ میں بہت تنہائی ہوتی ہے‘۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ’ کسی بھی قسم کی وجوہات ہوں، اچھی، بری، بد ترین، انتقامی، یاجنگ وقت کی ضرورت ہو‘۔
بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ جنگ بلکل بھی اچھی چیز نہیں ہے، جنگ کبھی بھی امن اور بھلائی کا متبادل نہیں ہے‘۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ کسی صورت بھی کسی کو بھی جنگ نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اسپین میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Comments are closed on this story.