Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کی یوکرین میں میٹرنٹی وارڈ پر بمباری، حاملہ خاتون اور بچہ ہلاک

سرجن تیمور مارین نے بتایا حملے سے حاملہ خاتون کی کمر کو کچلا ہوا اور کولہے کو علیحدہ پایا
شائع 16 مارچ 2022 09:56am
یوکرین کے ایمرجنسی ملازمین اور رضاکار زچگی کے ہسپتال سے زخمی حاملہ خاتون کو لے جا رہے ہیں جسے ماریوپول، یوکرائن میں 9 مارچ 2022 کو گولہ باری سے نقصان پہنچا تھا۔ (اے پی)
یوکرین کے ایمرجنسی ملازمین اور رضاکار زچگی کے ہسپتال سے زخمی حاملہ خاتون کو لے جا رہے ہیں جسے ماریوپول، یوکرائن میں 9 مارچ 2022 کو گولہ باری سے نقصان پہنچا تھا۔ (اے پی)

کیف: روس نے یوکرین میں میٹرنٹی وارڈ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت ان کا نومولود بچہ جان کی بازی ہار گیا.

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خاتون کی تصاویر جن کی اے پی شناخت نہیں کر پائی تاہم دنیا بھر میں دیکھی گئیں، جو شہریوں پر حملے کے مناظر کی جھلک دیکھاتی ہیں.

دریں اثنا ہسپتال پر حملے کے بعد کو اے پی کے صحافیوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر میں، خاتون کو اس کے خون آلود پیٹ کے نچلے حصے پر ہاتھ مارتے ہوئے دیکھا گیا جب امدادی کارکنوں نے انہیں محصور شہر ماریوپول کے ملبے سے بہر نکالنے میں معاونت کی۔

11 مارچ 2022 کو یوکرین کے ماریوپول کے ایک ہسپتال میں طبی کارکن نوزائیدہ الانا کو اپنی ماں کے قریب پکڑے ہوئے ہیں۔
11 مارچ 2022 کو یوکرین کے ماریوپول کے ایک ہسپتال میں طبی کارکن نوزائیدہ الانا کو اپنی ماں کے قریب پکڑے ہوئے ہیں۔

تاہم یہ یوکرین پر روس کی 19 دن پرانی جنگ میں اب تک کے سب سے سفاک لمحات میں سے ایک تھا۔

اس کے ساتھ ہی خاتون کو ایک اور ہسپتال لے جایا گیا جو کہ فرنٹ لائن کے قریب تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن طبی ماہرین نے بتایا کہ خاتون پکار رہی تھیں کہ"اب مجھے مار ڈالو!"

سرجن تیمور مارین نے بتایا کہ انہوں نے خاتون کی کمر کو کچلا ہوا اور کولہے کو علیحدہ پایا سرجن نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کی لیکن اس نے "زندگی کے کوئی آثار نہیں دکھائے"۔

علاوہ ازیں طبی ماہرین نے کہا کہ انہوں نے ماں پر توجہ مرکوز کی تاہم ماہرین نے کہا کہ "ماں کی 30 منٹ سے زیادہ کی بحالی کے نتائج نہیں ملے" جس کے بعد دونوں کی موت ہوگئی۔

Vladimir Putin

Ukraine

Russia Attack