Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ : بھارتی کرکٹر ایشون نے بابراعظم کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

ممبئی: بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے پاکستان اور آسٹریلیا کے...
شائع 16 مارچ 2022 09:12am

ممبئی: بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں قوم ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جبکہ آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں۔

کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

امید کی جارہی کے کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹرز آسٹریلیا کیخلاف مطلوبہ ہدف پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے ایک پیشگوئی کی ہے۔

روی چندرن ایشون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بابر اعظم کل بہترین انداز میں میچ کو ختم کرنے جارہے ہیں'۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ،بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کخلاسف بنائی تھی۔

preduction

Ravichandran Ashwin

Indian Cricketer

mumabi

PAK VS AUS

karachi test