Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا عدم اعتماد ووٹنگ پرامن اور بلاروک ٹوک کرانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2022 02:30pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد ووٹنگ پرامن اور بلا روک ٹوک کرانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، پٹیش کل دائر کر دی جائے گی۔

متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹر اعظم نذیر تارڑ کے مطابق متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن کل تک فائل کرے گی،ممبران قومی اسمبلی کو آئینی زمہ داری نبھانے سے نا روکا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انوٹں نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے، اب شاید تلوار کو نیان میں ڈالنا مشکل ہوگا ، ایسی تاریخی شکست دیں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔

عبدالغفور حیدری کا مزیدکہنا تھا کہ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں۔

IHC

اسلام آباد

no confidence motion