Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خام تیل کی قیمت 2 ہفتوں کی کم ترین سطح 100 ڈالر فی بیرل پر آگئی

نیویارک :روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت...
شائع 15 مارچ 2022 12:39pm

نیویارک :روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت کی امید اور چین میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد خام تیل کی قیمت 2ہفتوں کی کم ترین سطح سو ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

روس اوریوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں اہم پیشرفت اورچین میں ایک بار پھر کوروناکیسزمیں اضافےکےبعدممکنہ سفری پابندیوں کے پیش نظرخام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 6ڈالر کمی سے 100ڈالر90سینٹس فی بیرل پر آگئی،اپریل کلئےں امریکی خام تیل کے سودے 5ڈالر 67سینٹس کمی کے بعد97ڈالر 34سینٹس فی بیرل میں کئے جارہے ہیں۔

اس سے قبل یکم مارچ کو خام تیل کی قیمتیں 130ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی تھیں۔

china

coronavirus

New York

Russia Ukraine crisis