Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد:حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2022 02:20pm

اسلام آباد:حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کواسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی۔

عشائیےسے خطاب میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کخلامف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے، اپوزیشن کے اتحاد نے عمران نیازی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ملک مہنگائی ، بے روزگاری معاشی تباہی میں جھونک دیا، اس گندگی کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی آئندہ حمکت عملی کے بارے میں بتایا کہ ہماری حکمت عملی گزشتہ لانگ مارچ سے مختلف ہوگی، ہم بہت کچھ کرنےجارہےہیں،چھٹی کادودھ یاددلادیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو 23مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی اورکہا کہ ارکان کوپارلیمنٹ لانے تک مکمل سیکیورٹی دیں گے، ہم بہت کچھ کرنے جا رہےہیں،چھٹی کادودھ یاد دلادیں گے، آئین اسپیکرکومقررہ مدت میں اجلاس بلانےکاپابند کرتا ہے،اسپیکرنے انحراف کیا توآئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ارکان اسمبلی کو ووٹ سے روکنے کا حکومتی بیان تصادم کی دھمکی ہے، اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت ہار چکی ہے، 172 ارکان کی تعداد پورا نہیں کرسکتی۔

PDM

opposition

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

long march

Molana Fazal ur Rehman