Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے...
شائع 15 مارچ 2022 11:32am

کراچی ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 97 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز درکار ہیں، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر امام الحق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے گزشتہ روز کی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے شروع ہوتے ہی97 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز اسکور کرنے والے لبوشین پویلین لوٹ گئے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

لبوشین کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 505 رنز کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

karachi

2nd test match

PAK VS AUS