Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں،یہ چوں چوں کا مربہ ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی و جمہوری طریقے سے مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2022 11:22am

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی و جمہوری طریقے سے مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا فطری الائنس ہے جو وقتی بلبلہ ہے، صرف عمران خان کو ہٹانے پر اتفاق ہے، اس کے علاوہ کسی بات پر کوئی اتفاق نہیں، اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں،یہ چوں چوں کا مربہ ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پر پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ بنایا گیا تھا، آج فیصلے کی تاریخ ہےامید ہے انصاف ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، عمران خان نے 27 مارچ کو کارکنوں کو دعوت دی ہے، ڈی چوک پر جلسے کےگ بے پناہ جوش ہے، یہ دھرنا نہیں، ہم دھرنا دینے نہیں آرہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی و جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے، اپوزیشن والے نمبرز پورے کرنے کے دعوے کر رہے ہیں،27 مارچ کا اجتماع بھی پرامن ہو گا، جلسے کے بعد منتشر ہو جائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں، یہ چوں چوں کا مربہ ہے، اپوزیشن کا صرف عمران خان کو ہٹانے پر اتفاق ہے، اس کے علاوہ کسی بات پر کوئی اتفاق نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا نظریہ ایک نہیں، کیا ن لیگ بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہی ہے؟ اپوزیشن کا یہ غیر فطری الائنس ہے جو وقتی بلبلہ ہے۔

foreign minister

pm imran khan

opposition

Shah Mehmood Qureshi

ATC

اسلام آباد