Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد: قانون کے مطابق کام کریں گے: اسپیکر اسد قیصر

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد...
شائع 14 مارچ 2022 06:21pm
Photo: FILE
Photo: FILE

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران قانون کی پیروی کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے تاہم انہوں نے اجلاس کی تاریخ نہیں بتائی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں قانون پر عمل کروں گا، اجلاس بلانے کے حوالے سے میں ابھی بھی قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ سے مشاورت کر رہا ہوں اور اسے آئین کے مطابق بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کو بتایا گیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا تاہم پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد

speaker asad qaiser

no trust motion

no trust move