Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

تحریک انصاف کے ایم این ایز وزیراعظم کا ساتھ دینے کے پابند ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے...
شائع 14 مارچ 2022 05:29pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین پی ٹی آئی کے (ایم این اے) اس حلف نامے کے مطابق وزیر اعظم کی حمایت کرنے کے پابند ہیں جس پر انہوں نے دستخط کیے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستان مسلم لیگ قائد، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت اپنے اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے، جنہوں نے گزشتہ چار سالوں میں آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ساتھ دیا اور میں ان کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنما حکومتی اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے قائل کرنے میں ناکام رہیں گے کیونکہ مؤخر الذکر سابقہ ہتھکنڈوں کو جانتے تھے۔

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومتی اتحادی اپوزیشن کی قیادت سے ملاقات کے حق میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ الزام لگایا پی پی، پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو مضحکہ خیز رقم کی پیشکش کر کے تحریک عدم اعتماد کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شاہ محموس قریشی نے کہا کہ بلاول اور آصف علی زرداری ادارے کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ یہ غیر جمہوری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے کچھ قانون سازوں کو حمایت کے بدلے رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کا کوئی مشترکہ نظریہ نہیں ہے اور یہ اتحاد جلد ہی ٹوٹ جائے گا۔

Shah Mehmood Qureshi

FO

Vote of Confidence

FM Shah Mehmood Qureshi

no trust move