Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی: سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران...
شائع 14 مارچ 2022 04:42pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کے دوران اس تاریخ کی تصدیق کی۔

سینیٹر نے میڈیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

لیکن بعد میں سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا جلسہ 27 مارچ (اتوار) کو ہو گا، جس میں وزیراعظم عمران خان تاریخی تقریر کریں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی جب کہ وزیراعظم کی قیادت پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی جس میں ان پر معیشت کی بدانتظامی اور ناقص گورننس کا الزام لگایا گیا تھا۔

Senator Faisal Javed

PTI govt

no trust move