Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا 27 مارچ کو ڈی چوک پر پاور شو کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف...
شائع 14 مارچ 2022 04:20pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر متوقع ووٹنگ سے دو روز قبل 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک 'بڑے' عوامی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم ملک کی خودمختاری کیلئے اپنے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہونے والے عوامی جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

جبکہ وفاقی حکومت نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

عدم اعتماد کے اقدام پر ووٹنگ کا امکان 29 مارچ کو ہونا ہے۔

Federal govt

اسلام آباد

D Chowk

PTI govt

Asad Umer

no trust move