Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) نے بھی کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کی کال دے دی

مسلم لیگ (ن) نےکارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ن لیگ کے صوبائی،ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں کوبھی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔
شائع 14 مارچ 2022 01:24pm

اسلام آباد:حکومت کے بعد مسلم لیگ (ن)نے بھی کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کی کال دے دی۔

مسلم لیگ (ن) نےبھی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنےکی کال دے دی،کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنےکیلئےتیار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ن لیگ کےصوبائی،ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں کوبھی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثنا اللہ نے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے کہا ہے کہ کارکن ڈی چوک پہنچےکیلئےتیاررہیں اورپارٹی قیادت کی کال کا انتظارکریں،جیسے ہی ہدایات جاری ہو ،اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کردیں،ڈی چوک پر عوامی قوت دکھائیں گے۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

D Chowk

Govt