Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ...
شائع 14 مارچ 2022 01:19pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار ادا کرنے کا کہا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرے؟ دونوں آئینی ادارے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین سب کیلئے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں، سوال یہ ہے کہ بلاول بھٹو آئین کا احترام کر رہے ہیں؟ یہ لوگ، لوگوں کی بولی لگا رہے ہیں، ضمیر خریدنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی پر بہتان تراشی کی ضرورت نہیں ہے، بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کیلئےمقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزیدکہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا تین کا ٹولہ وقتی ہے، یہ ان ہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا کوئی متفقہ نظریہ نہیں،بلاول کو کب سے غلط فہمی ہوگئی کہ ن لیگ آپ کے اشاروں پر چلے گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ن لیگ شہبازشریف کی طرف دیکھتی ہے،بلاول کی طرف نہیں،ان جماعتوں کی سوچ اور منشور ایک نہیں ہے،ان جماعتوں کاایجنڈا صرف عمران خان کوہٹاناہے،یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں،یہ لوگ عمران خان کےعدل سےگھبراتےہیں۔

foreign minister

opposition

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

no confidence motion