Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز 556...
شائع 14 مارچ 2022 11:30am

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی اور یوں مہمان ٹیم نے کھیل کے تیسرے روز 51رنز کا اضافہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

PAK VS AUS

karachi test