Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اسپیکر قومی اسمبلی مختلف آپشن پر غور کرنے لگے

ذرائع کے مطابق اسپیکراسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے مختلف سوالات کے جواب طلب کئے۔
شائع 14 مارچ 2022 11:24am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مختلف آپشن پرغور کرنے لگے۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسپیکر اسد قیصر بھی مختلف آپشن پر غور کرنے لگے، ذرائع کے مطابق اسپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے مختلف سوالات کے جواب طلب کئے۔

سوال نمبر ایک

اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے روک سکتا ہوں؟جس پر اسمبلی شعبہ قانون سازی نے جواب دیا کہ کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا، پارٹی پالیسی کیخلاف جانے پر کارروائی ہو سکے گی؟ آئین کا آرٹیکل 63 ون اے بالکل واضح ہے۔

اسپیکر کا دوسرا سوال

اسد قیصر نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان یا پارٹی چیف وہپ مشکوک اراکین کے نام دیں تو کیا ایکشن لے سکتا ہوں؟جس پر جواب ملا کہ آپ کا کردار پارٹی چیئرمین کے باضابط ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد شروع ہوگا۔

سوال نمبر 3

اسپیکر اسدقیصر نے پھر سوال کیا کہ کیا منحرف اراکین سے متعلق ووٹنگ سے پہلے رولنگ دی جا سکتی ہے؟جس پر اسمبلی سیکریٹریٹ حکام نے بتایاکہ رولنگ دینا اسپیکرکا اختیار ہے تاہم اس معاملے پر آئین و قانون واضح ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Asad Qaiser

no confidence motion

National Assembly Speaker