Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم تحریک عدم اعتماد میں دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم...
شائع 13 مارچ 2022 07:14pm
Screengrab: AAJ NEWS
Screengrab: AAJ NEWS

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تحریک عدم اعتماد میں دھاندلی کی کوشش کا الزام عائد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ دھاندلی پر یقین رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان مایوس ہوگئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے خلاف زیر التوا مقدمات کا فیصلہ کیا جائے تاکہ قوم کے سامنے حقیقت پوری طرح سے آشکار ہو۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ملکی تاریخ کا پہلا جمہوری اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو اس کے ضمیر کے مطابق قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

بلاول نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو آئین کے تحفظ کے لیے اپنا ووٹ دینا چاہیے،اپوزیشن ہر ایک سے رابطے میں ہے، جو اس نااہل حکومت سے جان چھڑانا چاہتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن انہیں ایسا نہیں کرنے دے گی۔

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Prime Minister

no trust move