Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کی تصاویر پر کبریٰ خان کا رد عمل

تصاویر میں ماہرہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 13 مارچ 2022 04:05pm
انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سپر سٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں اسکردو کے اپنے تازہ ترین سفر کی شاندار تصاویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر اپنے دورے کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں جن میں برف سے ڈھکے پہاڑوں اور سکردو کے ٹھنڈے میٹھے شامل ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک مزاحیہ کیپش بھی لکھا "پیچھے تو دیکھو"۔

تصاویر میں ماہرہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جن میں اس کی ہیئر اسٹائلسٹ ندا خان اور میک اپ آرٹسٹ انعم فاروق خان بھی شامل ہیں۔

تاہم ماہرہ خان کی پوسٹ پر مداحوں نے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا اس کے ساتھ ہی پاکستانی اداکارہ کبرا خان نے بھی کمنٹ کیا۔

mahira khan

lollywood actor

showbiz stars