Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ یوسفزئی نے شوہر کے ہمراہ ترکی میں سیر کی تصاویر شئیر کردی

دونوں کو ترکی کے کپاڈوشیا میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 13 مارچ 2022 03:34pm
انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر اسیر ملک نے ترکی میں سیر و تفریح کی اپنی تصاویر شئیر کردی۔

ملالہ کے شوہر اسیر ملک نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر پوسٹ کیں، جس میں دونوں کو ترکی کے کپاڈوشیا میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم تصویر میں موجود مقام ترکی کا ثقافتی ورثہ اور ثقافت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے جبکہ یہ مقام ان لوگوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جو ثقافت کو تلاش کرنا پسند کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی پہلی تصویر میں ملالہ اور ان کے شوہر اسیر ملک دونوں کو ایک ریستوراں میں بیٹھ کر شاندار ترک ناشتہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دوسری تصویر میں انہیں ایئر بیلون کی سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Turkey

Nobel Peace Prize