پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشقوں کے دوران فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
اسلام آباد: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مشقوں کے دوران فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ،پاک بحریہ کی جانب سے مشق سی سپارک 2022کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اورزیر آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کئے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
Comments are closed on this story.