Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 13 مارچ 2022 01:44pm

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے ، پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں ،پھونکوں سے گرجانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیراعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا،کنبے کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان،اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گرجانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے،ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary