Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی اسمارٹ فون کمپنی روزگار کے بے شمار مواقع لارہی ہے، رپورٹ

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ملک کی 80% آبادی کے پاس فون ہے، جس میں سے صرف 20% کے پاس اسمارٹ فون ہے
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2024 03:06pm
اسمارٹ فون کمپنی Xiaomi نے 4 مارچ کو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری شروع کی
اسمارٹ فون کمپنی Xiaomi نے 4 مارچ کو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری شروع کی

عوام میں قوت خرید کم ہونے کی وجہ سے ملک کی زیادہ تر درآمدی اشیاء عام لوگوں کیلئے بہت مہنگی ہیں، اسی وجہ سے اسمارٹ فونز کو پاکستانی مارکیٹ میں رسائی تک مشکلات کا سامنا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ملک کی 80% آبادی کے پاس فون ہے، جس میں سے صرف 20% کے پاس اسمارٹ فون ہے جبکہ ملک میں اسمارٹ فونز کے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ انہیں مقامی طور پر تیار کیا جائے تاکہ لاگت کو کم کی جاسکے۔

دریں اثنا چین سے تعلق رکھنے والی اسمارٹ فون کمپنی Xiaomi نے 4 مارچ کو پاکستان میں اسمارٹ فونز کی تیاری شروع کی اور یہ پاکستان کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

تاہم پاکستان میں تیار کردہ Xiaomi کی مصنوعات دوسرے ممالک کو بھی برآمد کی جائیں گی، جس سے ملک میں برآمدی آمدنی ہوگی۔

اس سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے جبکہ یہ نہ صرف پیشہ ور افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے بلکہ انڈسٹری لیڈر کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کے بے پناہ مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان کیلئے سستے اور معیاری اسمارٹ فونز چین کی طرح ایک ڈیجیٹل ملک بننے کی کلید کردار ادا کریں گے، جس نے اپنے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ ہی AliPay اور WeChat جیسی ایپس کے ذریعے ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے اسمارٹ فونز کا استعمال کیا ہے۔

اس کے علاوہ کرنسی کی ڈیجیٹلائزیشن نے شیڈو اکانومی سے متعلق مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد کی ہے جبکہ فون کو وسیع پیمانے پر اپنانے سے متعلقہ شعبوں جیسے موبائل ایپلیکیشنز کو پاکستان اور بیرون ملک سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

china

Smartphone

digital age