Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو ...
شائع 13 مارچ 2022 12:10pm

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،گرمی کی حالیہ لہر 2دن برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،سمندری ہوائیں رکنے سے شہر میں آج گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 15مارچ تک رہے گی،اس دوران دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم رہے گا۔

karachi

Met Office

tempreture

Hot Weather

heat