Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں غیر مقامی شہریوں پر موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی

الیکڑانک ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز خصوصاً موبائل چھینے کی وارداتوں پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔
شائع 13 مارچ 2022 12:33pm
غیر مقامی شہریوں پر موبائل فون کی خرید و فروخت پر پابندی سی پی ایل سی اور پولیس سے مشاورت کے بعد عائد کی ہے۔
غیر مقامی شہریوں پر موبائل فون کی خرید و فروخت پر پابندی سی پی ایل سی اور پولیس سے مشاورت کے بعد عائد کی ہے۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر نئے ایس او پیز کے تحت مارکیٹ میں غیر مقامی شہریوں پر موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عئد کردی ہے۔

غیر مقامی شہریوں پر موبائل فون کی خرید و فروخت پر پابندی الیکڑانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے سی پی ایل سی اور پولیس سے مشاورت کے بعد عائد کی ہے۔

تاہم متعلقہ محکمے سے مشاورت کے بعد نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں، جن کے تحت مارکیٹ میں غیر مقامی شہریوں کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

فروری 2022 میں 28 روز میں 2199 موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں - فوٹو ڈی ڈبلیو
فروری 2022 میں 28 روز میں 2199 موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں - فوٹو ڈی ڈبلیو

دریں اثنا مذکورہ اقدام کو الیکڑانک ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز خصوصاً موبائل چھینے کی وارداتوں پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں مقیم غیر مقامی شہری جو ملک کے دیگر حصوں سے آکر یہاں آباد ہیں، وہ افراد اپنے استعمال شدہ یا نئے موبائل مارکیٹ میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی فیصلے کے مطابق نہ صرف غیرمقامی افراد بلکہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو بھی موبائل فون فروخت کرنے کے لیے اپنے پاسپورٹ کی کاپی اور رسید دکھانی ہوگی۔

واضح رہے کہ سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق کراچی میں فروری 2022 میں 28 روز میں 2199 موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں یہ تعداد 2499 تھی۔

karachi

Sindh Police

Street Crime