وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور ایوان کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل کرلی۔
پہلا مرحلہ ریکوزیشن اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا، دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطے کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن میں کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کخلا ف نہیں نکلے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی عمران خان کلاز ف تحریک ضابطے کے مطابق قرار دے دی ۔
قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed on this story.