Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

لالیاں :چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق...
شائع 13 مارچ 2022 10:59am

لالیاں :چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول بابر بسراگھرجارہاتھاکہ ملزمان نے فائرنگ کردی،بابربسراموقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتےہوئےفرارہوگئے۔

مقتول چناب نگر کا رہائشی تھا،واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرپہنچی،لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم وکیل کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔