Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد دل کا دورہ

عاطف اسلم نے جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔
شائع 13 مارچ 2022 11:15am
عاطف اسلم نے کہا کہ ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔
عاطف اسلم نے کہا کہ ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہونے لگے، جس کا انہوں نے اپنے ،مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ پچھلے کچھ دن تھوڑے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبتوں اور ساتھ کی وجہ سے میرے والد دل کے دورے سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نے مزید کہ کہا کہ میں آج آن لائن نہیں آ سکوں گا جبکہ والد کے صحت یاب ہونے کے بعد میں ایک آپ سب سے ملاقات کا منصوبہ بناؤ گا۔

انستےاگرام سٹوری میں عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

Pakistani Singer

Atif Aslam

Pakistani Showbiz