Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز...
شائع 13 مارچ 2022 10:51am

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور ان کے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے کلئےہ خرید فروخت کر رہے ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی سے وابسطہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ شکریہ کہ انہیں ووٹ کا حق دیا اور آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھائی۔

pm imran khan

opposition

اسلام آباد

Dr. Shahbaz Gill