Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس چیز نے شعیب اختر کا دل توڑ دیا؟

راولپنڈی:پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ...
شائع 13 مارچ 2022 09:24am

راولپنڈی:پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کچھ سرگرمی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی جرسی شیئر کی جو ممکنہ طور پر 1990 کے عشرے کے اختتامی سالوں کی ہے۔

شعیب اختر نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بتائیں کہ یہ کب کی جرسی ہے، مجھ سے اس جرسی میں پہنی ہوئی تصویر شیئر کریں۔

ساتھ میں شعیب اختر نے اپنی اس سرگرمی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کو بورنگ کہتے ہوئے شروع کیا۔

اس پر ایک صارف نے شعیب اختر کو جواب دیا کہ یہ میچ بالکل اسی طرح ہیں جس طرح کے آپ کے یوٹیوب پر تبصرے ہوتے ہیں۔

شعیب اخترنے اس کے جواب میں کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے، رات کو نیند بھی نہیں آئے گی اب تو۔

Shoaib Akhtar

Fast Bowler

rawalpindi express