Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دے دی...
شائع 13 مارچ 2022 09:05am

ریاض: سعودی عرب میں ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرمان کیخلاف غداری اور دہشت گردی کے سنگین الزامات تھے، مقامی عدالتوں نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرموں نے حکومتی اداروں، عبادت گاہوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنایا جب کہ بعض نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قتل کیا، بارودی سرنگوں کی تنصیب، پرتشدد کارروائیاں کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

سعودی عرب کی جدید تاریخ میں اس سے قبل اتنے افراد کو کبھی ایک ساتھ سزائے موت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل جنوری 1980 میں خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے 63 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

Riyadh

Saudi govt

saudi arebia