Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد: شیخ رشید اور مونس الٰہی آمنے سامنے

کوئٹہ: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران...
شائع 12 مارچ 2022 07:08pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے متحد ہیں نہ کہ ان لوگوں سے جو وزیر اعظم کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ’تحریک عدم اعتماد‘ ناکام ہوگی کیونکہ حکومت سیاسی محاذ پر پراعتماد ہے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر ایم این ایز کو حمایت کے لیے خریدنے کا الزام لگایا۔

شیخ رشید نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ تصادم کی سیاست سے گریز کریں اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکار پارلیمنٹ لاجز میں گھس گئے، کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے انصار الاسلام کے رضاکاروں کو چیلنج کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دن آنے کی ہمت کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کا شیخ رشید کے طنزیہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی عزت کرتے ہیں، لیکن شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔

Federal govt

PMLQ

Sheikh Rasheed Ahmed

Moonis Elahi