Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی اے ایف نے نگرانی نہ کی ہوتی تو تیسری جنگ چھڑ سکتی تھی: شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایئر...
شائع 12 مارچ 2022 06:22pm
Photo: AFP
Photo: AFP

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ایئر فورس میزائل فائر کے واقعے کی نگرانی نہ کرتی ہمسایہ ممالک کے درمیان تیسری جنگ چھڑ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میزائل میاں چنوں کے علاقے میں گرا اگر یہ کسی شہری علاقے کو نشانہ بناتا تو ذمہ دار کون ہوتا؟۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ اگر غلطی سے میزائل لگنے سے نقصان ہوتا تو کون ذمہ دار ہوتا؟۔

شاہ محمود قریشی نے انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی سے کہا کہ وہ اپنے قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت گزرنے والا مسافر طیارہ ٹکرا جاتا تو معصوم جانیں ضائع ہوتیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر میزائل پاکستان سے فائر کیا جاتا تو بھارتی میڈیا طوفان کھڑا کر دیتا۔

انہوں نے بھارتی حکام سے کہا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان کو مطمئن کریں۔

دریں اثنا دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی حادثاتی میزائل داغنے کی سنگین نوعیت نے جوہری ماحول میں میزائلوں کے حادثاتی یا غیر مجاز لانچ کے خلاف حفاظتی پروٹوکول اور تکنیکی تحفظات کے حوالے سے کئی بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔

FM Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

Multan

foriegn office pakistan