Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کا اسپیکر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشترکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک...
شائع 12 مارچ 2022 01:40pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: مشترکہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کے 100 ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں۔

اپوزیشن نے اسد قیصر پر ایم این ایز کو بلانے اور ملاقاتوں میں بلانے کا الزام لگایا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی غیرجانبداری کھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تو وہ اسمبلی کی کارروائی کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

Asad Qaiser

National Assembly Speaker

no trust move