Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن اور حکومت دونوں کے نمبرز کلئیر نہیں ہیں، وسیم اختر

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کے سامنےاہم مطالبات رکھے ہیں
شائع 12 مارچ 2022 02:11pm
ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ معاہدہ تحریری ہو اور مطالبات پر متحدہ اپوزیشن  ضامن بنے
ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ معاہدہ تحریری ہو اور مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے

ایم کیوایم رہنماء وسیم اختر نے کہا ہے کہ کسی کے پاس نمبرز کلئیر نہیں ہیں، تاہم ابھی کوئی بھی حتمی لائحہ عمل کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وسیم اختر نے آج نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال واضح نہیں ہے ابھی سمجھ میں نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے نمبرز کلئیر نہیں ہیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کے سامنےاہم مطالبات رکھے ہیں، جن میں شہری سندھ کیلئے40 فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن کو یقینی بنانا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ معاہدہ تحریری ہو اور مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے جبکہ مولانا فضل الرحمن، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خالد مقبول صدیقی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم حکومت کےاتحادی ضرور ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔

PDM

imran khan

MQM leader

MQM

Vote of Confidence