یوٹیوب کا روس کے تمام سرکاری چینلز بند کرنے کا اعلان
دنیا کی مقبول ویب سائٹ یوٹیوب نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے سرکاری چینلز بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے فوری طور پر دنیا بھر میں روس کی فنڈنگ سے چلنے والے تمام چینلز بلاک کردیئے۔
یوٹیوب کے ترجمان فرشاد شادلو نے کہا کہ روسی آؤٹ لیٹس کو بلاک کرنا اس پالیسی کے مطابق تھا۔
اس سے قبل اس سے پہلے، یوٹیوب نے یورپ بھر میں روس کے معروف چینلز RT اور Sputnik کو بلاک کر دیا تھا۔
اسی اثنا میں یوٹیوب انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ کرنا ہماری پرتشدد واقعات کی پالیسی مین شمار کیا جاتا ہے تاہم خلاف ورزی کرنے والے مواد ہٹایا جارہا ہے۔
یوٹیوب نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ عالمی سطح پر کون سے اور کتنے چینلز کو بلاک کر دیا گیا ہے، یا وہ کبھی بحال ہو جائیں گے۔
مقبول ویب سائٹ کی پالیسی بیان کرتی ہے کہ چینلز کو بار بار کی خلاف ورزیوں، شدید بدسلوکی کا ایک کیس، یا جب وہ خلاف ورزی کرنے والے مواد کے لیے وقف ہوں تو مستقل طور پر بلاک کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین میں حملے کے بعد یوٹیوب نے روس کے سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ سمیت تمام ٹی وی چینلز پر ویڈیوز کے ذریعے اشتہارات کی آمدنی کو بند کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.