Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت

جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10سی پاکستان ایئر فورس میں شامل کرلئے گئے ، اس حوالے سے کامرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2022 02:23pm

کامرہ :جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے10سی پاکستان ایئرفورس میں شامل کرلئے گئے۔

جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10سی پاکستان ایئر فورس میں شامل کرلئے گئے ، اس حوالے سے کامرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابرکی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزرا،عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کوپاک فضائیہ کےچاق وچوبنددستےنےسلامی پیش کی اورگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندارفلائی پاسٹ کیا،جےایف17تھنڈرطیاروں نے شاندارمنووربنائے اور ایف16طیاروں نے خوبصورت فارمینک بنائیں۔

جے 10 سی کی خصوصیات

جے 10 سی طیارہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے اورجے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے،جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، اس کےریڈار میں 1400 ٹی آر ایم، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

PakistanAirForce